مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ غیر ملکی بینکوں کے ایران کے ساتھ رابطہ کے خلاف نہیں ہے۔
جان کیری نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں جو پابندیاں ایران پر ختم کی گئی ہیں امریکہ ان کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی امریکہ ان معاہدوں کے خلاف ہے جو ایٹمی معاہدے کی روشنی میں انجام پذیر ہوئے ہیں۔
نیویارک میں ایران اور امریکہ کے وزراء خارجہ کی ایک ہفتہ میں یہ دوسری ملاقات تھی جس میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اگر جہ امریکہ بیرونی بینکوں کے ایران کے ساتھ رابطہ کے سلسلے میں عدم مداخلت کا دعوی کررہا ہے لیکن ابھی امریکی بینکوں کو ایران کے ساتھ رابطہ کی اجازت نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ